غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تبت کا علاقہ ڈنگری تھا، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ پل بھر میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ سال 2015 میں نیپال میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ،اس بدترین زلزلے میں تقریبا 9 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے ۔