قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا ملعون عراقی نژاد سلوان مومیکا جہنم واصل ہوگیا

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا ملعون عراقی نژاد سلوان مومیکا جہنم واصل ہوگیا

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا ملعون عراقی نژاد سلوان مومیکا ناروے میں جہنم واصل ہوگیا۔

ریڈیو جنیوا کے اکائونٹ سے کی گئی ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 37سالہ ملعون سلوان مومیکا کی لاش ان کے گھر میں پائی گئی ۔تاہم سلوان مومیکا کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ریڈیو جنیوا کی ٹویٹ کے مطابق سلوان مومیکا کی موت کا دعویٰ کرنیوالے ٹویٹر اکائونٹس پرانہیں 1ملین افراد نے دیکھالیکن ٹویٹ حذف کر دی گئیں۔ریڈیو جنیوا کے مطابق اس خبر کی تصدیق کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ سلوان مومیکا عراق سے فرار ہوکر 2018 میں سویڈن پہنچا تھا اور اسے 2021 میں سویڈن کا رہائشی اجازت نامہ دیا گیا تھا۔ جون 2023 میں سلوان مومیکا نے ایک مسجد کے باہر قرآن مجید کے اوراق کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی۔
بعد ازاں کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے پر سویڈن نے سلوان مومیکا کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد وہ گزشتہ ماہ ناروے چلا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *