متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے موقع پر سرکاری اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عیدالفطر کے موقع پر 7 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی منظوری کے بعد وفاقی حکومتوں کے عملے کے لیے 8 سے 14 اپریل (پیر سے اتوار) تک چھٹیاں ہوں گی جس کے بعد 15 اپریل کو معمول کے مطابق دفاتر میں دوبارہ کام شروع ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کی عید تعطیلات کے بارے میں فی الحال کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا ہے تاہم امکان ہے کہ یہاں بھی ملازمین کو اسی طرح کی تعطیلات ملیں گی۔