سینیٹ انتخابات، حکومتی اتحاد نے اسلام آباد کی 2اور سندھ کی 11نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، فیصل واوڈا بطور آزاد اُمیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات، حکومتی اتحاد نے اسلام آباد کی 2اور سندھ کی 11نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، فیصل واوڈا بطور آزاد اُمیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات: اسلام آبا د کی ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کے اسحاق ڈار اور پیپلزپارٹی کے رانا محمود کامیاب ہوگئے۔
اسلام آباد کی دونوں نشستوں پر دو دو اُمیدوار مدِ مقابل تھے۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے اُمیدوار راجہ انصر محمود جبکہ جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔
سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310اراکین نےووٹ کا حق استعمال کیا۔
سحاق ڈارٹیکنوکریٹ نشست پر 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئےجبکہ ان کے مدمقابل امیدوار راجہ انصر محمود کو 81ووٹ ملے۔
5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں۔
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 19 امیدوار مد مقابل تھے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 4 بجے تک جاری رہی اور 154 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے نتائج کا اعلان کیا۔
نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی۔
جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر ، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو، ایم کیو ایم کے عامرچشتی اور آزادامیدوار فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔
خواتین کی نشست پر پی پی روبینہ قائم خانی، قراۃ العین مری جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر سرمدعلی اور ضمیرگھمرو کامیاب قرار پائے۔ اقلیت کی نشست پر پیپلزپارٹی کے پنجومل بھیل سینیٹر منتخب ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *