ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 76 روپے کی کمی

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 76 روپے کی کمی

اوگرانے یکم اپریل سے لیکوڈ پیٹرولیم گیس(ایل پی جی ) کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔

اوگراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کی قیمت میں6 روپے 44 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہےجس کے بعد نئی قیمت 250 روپے 34 پیسے فی کلو مقررکی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 76 روپے کی کمی کی گئی ہے ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے مقررکردی گئی ہے۔

.یاد رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کپ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3ہزار 30 روپے اور 12 پیسے تھی

دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جبکہ ڈیزل 3 روپے 32 پیسےسستا ہونے کے بعد نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 38 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 167روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *