پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ایک بار پھر وائٹ بال کی کپتانی بابراعظم کو سونپ دی۔
جبکہ خبروں کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے علم میں لائے بغیر انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔
بابراعظم کو کپتان بنائے جانے کے بعدشاہین شاہ آفریدی نےاپنا پہلا بیان پیغام جاری کردیا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ بحیثیت کھلاڑی ہمیشہ کپتان کی حمایت جاری رکھوں گا۔ مزید انہوں نے کہاکہ میں پہلے بھی بابر اعظم کی کپتانی میں کھیل چکا ہوں، وہ ایک بہترین کپتان ہیں، میدان کے اندر اور باہر ان کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کروں گا، ہمارا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاہین شاہ کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات ہے۔