اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز نے تحریک انصاف کے مظاہرین پیچھے دھکیل کر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی کارکن اور رہنما جو ڈی چوک پہنچ گئے تھے انہیں رینجرز نے پیچھے دھکیل کر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے، ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
اس وقت بلیو ایریا کی تمام لائٹس بند کر دی گئی ہیں، شاہراہ دستورپرپارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پرفوج تعینات ہے،ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں۔