بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

نیپرا کی جانب سے آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی جائے گی، جس میں اکتوبر 2024 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کی توقع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اکتوبر میں مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کی گئی، جن میں پانی سے 31.06 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.79 فیصد، درآمدی کوئلے سے 8.79 فیصد، مقامی گیس سے 8.05 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 19.51 فیصد، اور جوہری ایندھن سے 14.05 فیصد بجلی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: نومبر کے بعد سولر پینلز مہنگے ہونے کا خدشہ

واضح رہے کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال اضافی بجلی کے استعمال پر صارفین کو ٹیرف میں ریلیف دیا جائے گا۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے ایک پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جو موسم سرما (دسمبر 2024 سے فروری 2025) کے تین ماہ کے دوران لاگو ہوگا۔ اس پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا تاہم اس کا فائدہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو نہیں ملے گا۔

اس پیکیج کے تحت گھریلو صارفین کو 11.42 روپے سے 26 روپے فی یونٹ تک ریلیف ملے گا۔کمرشل صارفین کو 13.46 روپے سے 22.71 روپے فی یونٹ، اور صنعتی صارفین کو 5.72 روپے سے 15.05 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا۔ تاہمپیکیج کا اطلاق اضافی 25 فیصد تک یونٹس کے استعمال پر ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *