امریکی محکمہ خارجہ کی پی ٹی آئی مظاہرین سے پرامن احتجاج کی استدعا

امریکی محکمہ خارجہ کی پی ٹی آئی مظاہرین سے پرامن احتجاج کی استدعا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ متھیو ملر نے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے مظاہرین سے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، چار شہید، متعدد زخمی

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حامی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *