واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سٹی کے سینئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تقدیر علی نے اپنے استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا جبکہ ملک اسلم نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ پارٹی میں عہدوں کی تقسیم کے حوالے سے اختلافات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ضلعی قیادت مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔