وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں واپسی کا قوی امکان پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ سابق فاسٹ بالر کو ڈومیسٹک چیمپئنز ایونٹس کے معاملات دیکھنے کی ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔ سابق فاسٹ بولر اس سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کرائیں، نقصان ہم پورا کردیں گے، بھارت کا آئی سی سی کو جوابی خط

دوسری جانب سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے بعد کوچنگ کی ذمہ داریوں کو بھی خیر باد کہہ دیا۔ محمد یوسف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کے طور پر پی سی بی کے ساتھ وابستہ تھے مگر اب انہوں نے ان تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھیج دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *