لیڈر شپ پر عدم اعتماد، پی ٹی آئی پشاور کے جنرل سیکرٹری و سینئر نائب صدر نے استعفیٰ دے دیا

لیڈر شپ پر عدم اعتماد، پی ٹی آئی پشاور کے جنرل سیکرٹری و سینئر نائب صدر  نے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے نو منتخب جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے موجودہ لیڈرشپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

 ذرائع کے مطابق مزید تین سے چار استعفے متوقع ہیں۔  جنرل سیکرٹری کے استعفے کے سنئیر نائب صدر پشاور ایسٹ ملک اسلم نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

دونوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے پیش کئے۔تقدیر علی کا کہنا تھا کہ ورکرز کو ہمارے استعفے سے راستہ ملے گا، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ملک اسلام کا کہنا تھا کہ میں الحمد اللہ ٹاؤن ون کا نائب ناظم رہ چکا ہوں اور پارٹی کا مخلص ورکر ہوں اور خان کا سپاہی ہوں اور انشاء اللہ 24 نومبر کی کال پر بطور ورکر بھرپور شرکت کروں گا۔

پی ٹی آئی کے ضلعی ترجمان رحمان سدیس کا کہنا ہے کہ تقدیر علی اور جان خالد نے قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے دیے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احمد چھٹہ کو سنٹرل پنجاب کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ بلال اعجاز کو سنٹرل پنجاب کا سکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے قائم مقام صدرو سیکرٹری جنل حماد اظہر کی جانب سےنئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ حماد اظہر نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان کیا، جس کے بعد یہ دونوں رہنما پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے مختلف شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس تقرری کے بعد پی ٹی آئی کے سنٹرل پنجاب کے اندرونی ڈھانچے میں نئی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن کا مقصد پارٹی کی فعالیت کو مزید مضبوط کرنا اور پارٹی کے مفادات کو بہتر طور پر آگے بڑھانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *