موٹر وے ایم ٹو ، تھری، فور مختلف مقامات سے بند

موٹر وے ایم ٹو ، تھری، فور مختلف مقامات سے بند

لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم ٹو، ایم تھری اور فور مختلف مقامات سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے سید عمران احمد نے کہا کہ شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 3کو لاہور سے درخانہ تک بند کردیا گیا ہے۔

موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *