ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، تحریکِ انصاف کے لوگ اتنے خوش کیوں ہیں؟ علی محمد خان کی وضاحت

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، تحریکِ انصاف کے لوگ اتنے خوش کیوں ہیں؟  علی محمد خان کی وضاحت

سینئر رہنما پاکستان تحریک ِ انصاف علی محمد خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے حوالےسے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو پاکستان پر جو بائیڈن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منفیت ختم ہونے سے تعبیر کیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی اور امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعظم انکا ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھا تعلق تھا۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے جانے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات نیوٹرل ہونگے اور سائفر اور ڈونلڈ لوو کے بعد معاملات بہتری کی جانب گامزن ہونگے

مزید پڑھیں: تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی، مظفر گڑھ، لیہ، کوٹ ادو میگا ایونٹ کی میزبانی کےلیے تیار

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کسی طرح کی مدد طلب نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج اڈیالہ جیل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو خوش آئیند قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ بحثیت وزیر اعظم پاکستان انکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات ہوتی رہتی تھئ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *