ماحولیاتی ماہرین نے لاہور میں ائیر کولٹی انڈیکس میں خطر ناک حد تک اضافے کے سبب مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا امکان طاہر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی ماہرین نے ائیر کولٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافے کے سبب لاہور میں لاک ڈاؤن ناٖز کرنے کے امکان کو ظاہر کرد یا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ اگر صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو حکومت کو میگا سٹی پر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا چاہیے۔ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 455 رہا، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہ ٹاؤن ہال، پنجاب یونیورسٹی اور شملہ ہل میں ائیر کولٹی انڈیکس کی سطح بالترتیب 530 (خطرناک)، 438، اور 398 تھی۔
ادارہِ تحفظِ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے حوالے سے جاری الرٹ میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بغیر کسی ایمرجنسی کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، ایئر پیوریفائر یا اس جیسے آلات کا استعمال کریں، صحت کے اہم مسائل جیسے بلڈ پریشر اور آکسیجن لیول وغیرہ کو کثرت سے چیک کریں، آلودگی سے بچنے کے لیے حفاظتی چشموں کا لازمی استعمال کریں، AQI کو باقاعدگی سے چیک کریں، N95 ماسک کا استعمال کریں جب باہر جانا ناگزیر ہو، طویل اور سخت ورزش سے گریز کریں، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور کھلی جگہوں پر زیادہ دیر تک نہ رہیں۔
الرٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں فٹ رکھیں اور سموگ میں اضافہ نہ کریں۔ ای پی اے کی جانب سے جاری الرٹ میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ سانس اور دل کے امراض میں مبتلا افراد اپنے معالج کے مشورے کے بغیر ورزش نہ کریں اور جب تک بالکل ضروری نہ ہو گھر سے باہر نہ نکلیں۔
پنجاب میں ریکارڈ فضائی آلودگی نے حکام کو بدھ کے روز اضافی اسکول بند کرنے اور سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی بھی سفارش کر دی ہے ، کیونکہ ڈاکٹروں نے سموگ سے متعلق بیماریوں کا علاج کرنے والے لوگوں کی تعداد تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
لاہور، 14 ملین آبادی کا صوبائی دارالحکومت اور پاکستان کا ثقافتی مرکز ہے جہاں پر بدھ کے روز 1,100 سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ کے ساتھ دنیا کا سب سے آلودہ شہر رہا۔ جبکہ 300 سے زیادہ ائیر کولٹی انڈیکس صحت کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
پنجاب حکومت کیجانب سے گزشتہ تین دن سے ہی لاہور میں سکول بند کر دیے تھے۔ بدھ کو انہوں نے آس پاس کے 18 اضلاع میں اسکول بند کر دیئے تھے اور سموگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی بھی سفارش کر دی ہے۔