وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کے تحت خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کو بغیر محرم کے حج کی سعادت حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت خاتون اپنے والد یا شوہر کی اجازت سے بغیر محرم حج کی سعادت حاصل کر سکیں گی، بغیر محرم کے حج پر جانے والی خاتون کو خواتین کے گروپ میں رہنا ہو گا ۔
علاوہ ازیں سرکاری حج پیکج میں 1 لاکھ روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے ، حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک مقرر کیا گیا ہے، سرکاری حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا پیکج تھا ،حکومتی سکیم کے تحت کوٹہ میں 20 ہزار کی کٹوتی کر دی گئی ۔
حج پالیسی 2025 کے تحت حکومتی کوٹہ 5 ہزار پرائیویٹ کوٹہ 30 ہزار مختص ہو گا،دوران حج انتقال کر جانے والے حجاج کا معاوضہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا ،ہارڈ شپ کوٹے میں 100 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ، پرائیویٹ سیکٹر کے واجبات کیلئے حج انشورنس لازمی قرار جبکہ حج پالیسی 2025 کے تحت حج ناظم سکیم متعارف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔