تمام ہائر سیکنڈری سکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

تمام ہائر سیکنڈری سکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے 7 سے 17 نومبر تک تمام ہائر سیکنڈری سکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل سے 17 نومبر تک لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے تمام ہائر سیکنڈری سکولز بند ر ہیں گے۔ جبکہ شیخوپورہ، قصور، نانکانہ صاحب، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال پربھی یہ پابندیوں لاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ ورک تبدیلی کے بہانے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

نوٹیفکیشن کے مطابق 17 نومبر سے متعلقہ علاقوں میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگا، جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔سرکاری دفاتر میں آن لائن میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا اور ماسک کا استعمال ہر سطح پر ضروری کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت میں کوئی کمی متوقع نہیں۔

محکمہ سکولزایجوکیشن نے محکمہ ماحولیات کے نوٹس کے بعد یہ اقدام اٹھایا ہے۔ خیال رہے کہ ڈی جی ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ، جس کے مطابق نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت (ایف اے، اے لیول) تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی مہنگی، سولر پینلز لگوانے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے تاکہ طلباء کی تعلیم جاری رہے اور اسموگ کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *