کراچی کی رضویہ پولیس نے نیٹ ورک کی تبدیلی کے بہانے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ملزمان شناختی کارڈ حاصل کر کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان شہریوں سے نیٹ ورک تبدیل کرنے کے بہانے رابطہ کرتے اور ان سے شناختی کارڈ حاصل کر کے ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے اعترافی ویڈیو بیانات بھی سامنے آچکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھڑے ہو کر موبائل نیٹ ورک تبدیل کرنے کا بہانہ کرتا تھا اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے رقم نکالتا تھا۔ مزید برآں، ملزمان قرض بھی حاصل کرتے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے تھم مشین اور سمیں بھی برآمد کر لی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔