رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور وہ امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، ان کی جیت پر دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات بھیجے جارہے ہیں جن میں سعودی عرب اور چین بھی شامل ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے ۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں شاہ سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا، سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چین کا ردعمل
دوسری جانب چین نے امریکی انتخابات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے۔