آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان، کونسے پاکستانی کرکٹر بھی شامل؟

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان، کونسے پاکستانی کرکٹر بھی شامل؟

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے نعمان علی، نیوزی لینڈ کے میچل سینیٹنر اور جنوبی افریقا کے کگیسوربادا کو اکتوبر 2024 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اکتوبر 2024 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے اسپنر نعمان علی، نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنز اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کو نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی کیجانب سے پلیئر آف دی منتھ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، پاکستانی اسپنر نعمان علی نے اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم، پنجاب حکومت کی راولپنڈی کے شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری

نعمان علی نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی قابل ذکر کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں انتہائی اہم 45 رنز اسکور کیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *