ایفرو ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے

ایفرو ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے

افریقہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایفرو ایشیا کپ کو دو دہائیوں بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب پاک بھارت کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایفرو ایشیا کپ کی بحالی کیلئے افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے، ایفرو ایشیا کپ پر معاملات طے کرنے کیلئے 6 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

عبوری سربراہ افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن تاوینگواموکوہ لانی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ افریقی کرکٹ حکام بھی ایفرو ایشیا کپ کا انعقاد چاہتے ہیں۔

فخرزمان اور امام الحق کے ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کے امکانات روشن

ایفرو ایشیا کپ اس سے قبل دو بار 2005 اور 2007 میں کھیلا جاچکا ہے۔ ایفرو ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ایشیا الیون نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تیسرا ایڈیشن 2009 میں کینیا میں شیڈول تھا جو منعقد نہیں ہوسکا تھا۔

ماضی میں انضمام الحق، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے معروف کھلاڑی ایشیا الیون کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *