امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں بالشمول جارجیا، جنوبی کیرولائنا، ورمونٹ ، ورجینیا اور فلوریڈا میں پولنگ کا وقت ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیئے پولنگ کا وقت ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کا وقت بھی مختلف ریاستوں میں مختلف ہے کیونکہ چھ مختلف ٹائم زون کے سبب مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کےاختتام کا وقت بھی مختلف ہے۔
سب سے پہلے جن ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوا ہے ان میں انڈیانا اور کینٹکی کے بعد جارجیا، جنوبی کیرولائنا، ورمونٹ ، ورجینیا اور فلوریڈا شامل ہیں اور ریاستوں مٰں پولنگ کا وقت ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انڈیانا اور کینٹکی سے جیت جائیں گے، کینٹکی جیتے تویہ ٹرمپ کی مسلسل تیسری بار اس ریاست سے کامیابی ہوگی۔فاکس نیوز کے مطابق امریکی ریاست ورمونٹ سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کامیاب رہیں گی۔
امریکا کی دیگر ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔