سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بالآخرنمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے گھٹ کر دو لاکھ 42 ہزار 713 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، پاکستان سٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور سونا فی تولہ تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار4 سو روپے پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور آئندہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے محفوظ اثاثوں کی مانگ بڑھنا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *