جمعیت علما ئے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہے کہ اگر حکومت نے آئین کیساتھ کھلواڑ کیا تو ہمیں سڑکوں پرآنے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔
تفصیلات کے مطابق میرپور خاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ حکومتی وفد سے آئینی ترمیم کا مسودہ مانگا تو انہوں نے کہا ہمارے پاس مسودہ نہیں ۔
پھر اگلے دن کالے تھیلے میں لپٹا ہوا مسودہ ہمیں دیا گیا ۔ حکومتی مسودے میں سب کی تباہی موجود تھی، اس کے ذریعے آئین کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ سربراہ جے یو آئی(ف) نے کہا کہ آئین سے کھلواڑ نہ کیا جائے تو یہ حکومت کے لئے بہتر ہوگا۔
ورنہ ہم سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہوں گے، ہماری مرضی کے بغیر آئینی ترمیم پاس نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے نکات بھی ہماری مرضی کے مطابق ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین کے مطابق حکومت اُس کی ہونی چاہیے جس کو ووٹ ملے، ووٹ چوری کی بھی ہم اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ ملک میں حکومت کس کی ہے؟
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی صورت کل ڈی چوک پر احتجاج کریں گے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
تعجب سے جواب دیا ۔ میاں محمد شہباز شریف کی حکومت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں برسر اقتدارحکومت اقلیت کی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) حکومت میں رہے بغیر ساتھ ہے۔