احتجاج اور فساد پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ ہے: مصدق ملک

احتجاج اور فساد پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ ہے: مصدق ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ احتجاج اور فساد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی سہولت ملنی چاہیے ہم ا سکے حق میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کیساتھ کھڑی ہے : اسد قیصر

ان کے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آنا تھا ، اُس وقت بھی بانی تحریک انصاف نے دھرنا دیا تھا اوران کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر نے دو رہ موخر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر حکومت نے اجازت نہیں دی تو اسلام آباد ہمارے لئے کوئی دور نہیں، علی امین گنڈا پور

دھرنےکےدوران سرکاری املاک کوجلا کر کروڑوں کا نقصان کیا گیا ۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیرپٹرولیم کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے خلاف خط لکھے، احتجاج اورفساد تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *