فیصل آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنی فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری دی ہے۔
فیسکو کے حکام کے مطابق اب گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل تین ماہ کے بجائے صرف دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں صارفین کو گرین میٹرز کے بل بھی جلد موصول ہوں گے۔ فیسکو ہیڈ کوارٹر نے گرین میٹرز جاری کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت گرین میٹرز کی تنصیب کے دو ماہ بعد صارفین کو بل فراہم کیے جائیں گے۔