لاہور: گاڑیوں کے مالکان کے لیے ایک نئی خوشخبری آ گئی ہے۔ اب آپ اپنی پسند کی نمبر پلیٹ لگوانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، کیونکہ اس کے لیے نئی اسکیم متعارف کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے شوقین افراد ہمیشہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ان کی نمبر پلیٹ خاص اور دلچسپ ہو۔ بہت سے لوگ اپنی پسندیدہ نمبر اور سیریز حاصل کرنے کے لیے بڑی رقوم بھی خرچ کرتے ہیں۔ ڈی جی ایکسائز فیصل فرید نے بتایا کہ یہ اسکیم وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد شروع کی جائے گی، اور نمبر پلیٹ کا اجرا کمپیوٹرائزڈ نیلامی کے ذریعے ہوگا۔
اس اسکیم میں تین کیٹیگریز رکھی گئی ہیں. کارپوریٹ کیٹیگری میں نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جا سکے گا۔پلاٹینم کیٹیگری کے تحت آپ اپنا یا اپنے عزیز کا نام درج کروا سکتے ہیں۔جبکہ گولڈ کیٹیگری میں آپ تین پسندیدہ حروف اور تین ہندسے لکھوائیں گے۔ ڈی جی ایکسائز نے مزید بتایا کہ کسی بھی مذہبی، سیاسی، یا سماجی منافرت پر مبنی الفاظ یا ہندسے الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔