سمارٹ شناختی کارڈ بنوانے کی فیس کی نئی تفصیلات نادرا نے جاری کر دی ہیں۔
شناختی کارڈ کسی بھی ملک کے رہائشی کی پہچان کا بنیادی ذریعہ ہے۔ اگر آپ کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے تو آپ حکومت کے کاغذوں میں اس ملک کے شہری نہیں سمجھے جائیں گے۔ سمارٹ شناختی کارڈ سادہ کارڈز کے مقابلے میں زیادہ منفرد اور بہتر ہے۔یہ کارڈ بنیادی شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے، جو تمام پاکستانی شہریوں کو بائیو میٹرک شناخت فراہم کرتا ہے۔ یہ بینکنگ، ٹیلی کام، اور سرکاری خدمات میں عمل کو آسان بناتا ہے۔ اکتوبر 2024 کے لیے شناختی کارڈ کی نئی فیسیں درج ذیل ہیں۔
اکتوبر 2024 میں سمارٹ کارڈ کی عام پروسیسنگ کے لیے فیس 750 روپے، فوری سروس کے لیے 1,500 روپے، اور ایگزیکٹو سروس کے لیے 2,500 روپے ہے۔ یہ کارڈ 10 سال کے لیے موزوں ہوتا ہے، اور ہر سروس کی پروسیسنگ کا وقت درخواست کی منظوری کے بعد شروع ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈیلیوری چارجز ان فیسوں میں شامل نہیں ہیں۔ نادرا آرڈیننس 2000 کے تحت، ہر پاکستانی شہری کے لیے 18 سال کی عمر پر شناختی کارڈ بنوانا ضروری ہے۔ والدین یا سرپرستوں کو اپنے بچوں کے لیے 18 سال کی عمر کے بعد شناختی کارڈ بنوانا چاہیے تاکہ ان کے تمام حقوق محفوظ رہیں۔ اگر کوئی شہری 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر قومی شناختی کارڈ کے لیے درخواست نہیں دیتا، تو اس پر چھ ماہ کی قید بامشقت یا 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔