پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج جاری رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصرنے کہا کہ ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ سابق سپیکرنے کہا کہ خیبرپختونخو ہاؤس میں توڑ پھوڑ وفاق پر حملہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے :خواجہ آصف
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی ترمیم کیلئے بے تاب ہے ۔ رہنما تحریک انصاف کےکا کہنا تھا کہ اپنے عہدوں کا استعمال کرکے ہمیں اپنا زور دکھایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی ایک بیگناہ قیدی ہے۔
آئینی ترمیم میں 56 ترامیم شامل ہیں، بنیادی آئینی حقوق کو ختم کرنے کی ترامیم لائی جارہی ہیں ، ہم کوئی جانور نہیں ہیں کہ آپ اس طرح ہمارے ساتھ رویہ رکھیں، ہم اپنی آئینی جنگ ہر فورم پر جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گرفتاری سے نہیں ڈرتا، صوبے کے نقصان کی وجہ سے گرفتاری نہیں دی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
اسد قیصر کا مزیدکہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد سے کہتا ہوں وردی اتار کردکھاؤپھر بات کرتے ہیں، ہمارا راستہ کوئی نہیں روک سکتاجہاں خواہش ہوگی وہاں جائیں گے ، کچھ لوگوں کو اٹھا کر بیانات جاری کئے جارہے ہیں ، ہم کسی صورت اپنے مؤقف سے نہیں ہٹیں گے۔