علی امین گنڈاپور نوکری پکی کرنے کیلئے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں : طلال چوہدری

علی امین گنڈاپور نوکری پکی کرنے کیلئے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں : طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پوراپنی نوکری پکی کرنے کیلئے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہ حربے مزید نقصان ہی پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گنڈاپور صاحب! اب بس کریں آپ کی فلم ختم ہو گئی: اختیار ولی خان

پی ٹی آئی کے چیف منسٹر کے اہداف تھے کہ وہ ڈی چوک پر بیٹھیں گے اور دھرنا دیں گےلیکن ان کے لیے ایسا ممکن نہ ہو سکا ، علی امین اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے بڑی تیزیاں دکھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا گیا

ان اقدامات سے عمران نیازی کیلئے کوئی آسانی نہیں ہو گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گنڈاپور نے فلور آف دی ہاوس پر دونوں بار متنازع بیان دیا، وزیراعلیٰ کے پی کے اپنی گاڑیاں، کارکن اور سب کچھ چھوڑ کر کارکنوں اورقیادت کو پیٹھ دکھا کر بھاگ نکلے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *