پی ٹی آئی قیادت و کارکنان پر لاہور میں بغاوت کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی قیادت و کارکنان پر لاہور میں بغاوت کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، لاہور میں بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت پارٹی کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ مقدمات تھانہ اسلام پورہ، ملت پارک، اور ہنجروال میں مختلف دفعات کے تحت دائر کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے جیل سے اپنے رہنماؤں کو ریاست کے خلاف تشدد پر اکسایا، جس کے نتیجے میں کارکنوں نے توڑ پھوڑ اور نعرے بازی کی، پولیس نے اس دوران کئی کارکنوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی 8 اکتوبر تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

ٹیکسلا میں بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، جہاں 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور 105 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ،راجہ بشارت ،تیمور مسعود ،اجمل صابر راجہ ،ضیاد خلیق کیانی ، شہریار ریاض ، راجہ راشد حفیظ نامزد ہیں جبکہ عجاز خان جازی ، ناصر محفوظ ، ایڈووکیٹ عقیل ، چوہدری امیر افضل ،راجہ شہباز ، عثمان ٹائیگر بھی نامزد کیے گئے ہیں ۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ  ملزمان کی جایماء،منصوبہ بندی کرکے خوف وہراس پھیلانے،حکومتی نظام تلپٹ کرنے، شر پسندی و نقص امن پیدا کرنے ،حکومت کا تختہ الٹنے،آتشیں اسلحہ سمیت اسلام آباد جا رہے تھے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان سیکورٹی اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی نیت سے جتھوں کی صورت میں آتشیں اسلحہ،ڈنڈوں،سوٹوں،سے لیس تھے۔

اس دوران شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی ہے۔

یہ صورتحال پی ٹی آئی کے احتجاج کی شدت اور اس کے خلاف حکومتی ردعمل کی عکاسی کرتی ہے، اور آئندہ کے سیاسی منظرنامے پر اثر ڈال سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *