وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے پر ان کا استقبال گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا معائنہ کریں گے اور ایف بی آر کے کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام “فیس لیس سسٹم” کا افتتاح کریں گے

مزید برآں، وزیراعظم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے، جہاں 2024 کی بہترین کارکردگی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم آغا خان یونیورسٹی میں بھی ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر حکومتی اہلکار بھی موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *