پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف ہدایتکار الظاف حسین 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ الطاف حسین نے اپنی فلموں میں سوشل ایشوز کو اجاگر کیا اور انکی فلمیں عوامی اور سماجی مسائل کی عکس سمجھی جاتی تھیں۔
تفصیلات مطابق الطاف حسین گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور آج انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ الطاف حسین وہ 1944ء میں خانپور میں پیدا ہوئےہدایتکار الطاف حسین کے کریڈٹ پر 87فلمیں ہیں ۔ الطاف حسین کی پہلی فلم پنچھی تے پردیسی تھی۔ان کی مشہور فلموں میں دھی رانی، مہندی ،رانی بیٹی راج کرے گی،سالا صاحب ،اک پاگل سی لڑکی،مرد جینے نہیں دیتے، چوہدری بادشاہ ،لونگ دا لشکارا، مندری،عشق نہ ہوئے،خاموش رہو،کنوارہ باپ اور دیگر شامل ہیں۔ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال پر فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے گہرے دیکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی ،سید نور،صفدر ملک،شاہد رانا،مسعود بٹ،جاوید رضا،جرار رضوی،ڈاکٹر خاقان حیدر غازی،ناصر ادیب،ذوالفقار مانا،اعجاز کامران ،شہزاد رفیق،ذیڈ اے ذلفی،وسیم لکی،عاکف ملک،التمش بنٹو بٹ،پرویز کلیم،طیب خان،افروز خان،امیر علی ،پرویز رضا، انجمن ،بابرا شریف ،گوری،فرح دیبا تھیں۔
مزید پڑھیں: حکومتی اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکا: پیپلز پارٹی نے اہم فیصلے کر لیا
،فلم اینڈ ٹی وی ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی اور دیگر نے کہا کہ الطاف حسین کے انتقال سے پاکستان فلم انڈسٹری ایک منجھے ہوئے ہدایتکار سے محروم ہوگئی ہے۔الطاف حسین نے اپنی فلموں میں سوشل ایشوز کو اجاگر کیا ۔ وہ نہایت ایماندار ،پرہیزگار اور نمازی تھے۔انہوں نے ساری زندگی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے وقف کردی تھی۔اب بھی وہ نئی پنجابی فلم تیرے پیار نوں سلام بنارہے تھے اور انہوں نے اپنی علالت کے باعث اس فلم کے لئے اپنے شاگرد شاہد رانا کو نگران ہدایتکار بنایا تھا ۔