سعودی عرب میں پاکستان کے آئی ٹی ایکسپرٹس کی عالمی AI کانفرنس میں شرکت

سعودی عرب میں پاکستان کے آئی ٹی ایکسپرٹس کی عالمی AI کانفرنس میں شرکت

سعودی عرب میں منعقدہ عالمی اے آئی سمٹ میں پاکستان کے ممتاز آئی ٹی ایکسپرٹس نے سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان سعودی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے چار ممتاز آئی ٹی ایکسپرٹ سعودی عرب میں منعقدہ عالمی اے آئی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نےکہا کہ پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات کا کانفرنس میں اجاگر ہونا قابل فخر ہے۔ ترجمان پاکستان ایمبیسی نےکہا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ یاسر ایاز، شعیب الرحمان،محمد حازق،طارق خان نے کانفرنس خصوصی سیشنز میں اپنی بصیرت کا اظہار کیا۔ ترجمان پاکستان سفارت خانہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر ایک نیٹ ورکنگ اعشائیہ کا اہتمام کیا اور اعشائیہ میں سعودی عرب میں پاکستانی ڈائیاسپورا ماہرین کے ساتھ پاکستانی آئی ٹی سوچ کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔

مزید پرھیں: حکومت کا قومی بچت کی سکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

عالمی آے آئی کانفرنس نے پاکستان اور بین الاقوامی اے آئی کمیونٹی کے درمیان نیٹ ورکنگ اور تعاون کو بڑھانے بہترین موقع فراہم کیا اور کانفرنس کا مقصد ماہرین، کارپوریٹ لیڈرز، پالیسی سازوں سے ملکر AI کے مستقبل کو باہمی تعاون سے تشکیل دیا جا سکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *