حکومت کا قومی بچت کی سکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

حکومت کا قومی بچت کی سکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

 حکومت نے آئندہ مانیٹری پالیسی میں ممکنہ ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ دیتے ہوئے مختلف قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ میں سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میںایک اعشاریہ 22فیصدکی کمی کی گئی ہے، جس سے سولہ اعشاریہ چھتیس فیصد تک لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ : کم آمدنی والے افراد کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

مزید برآں سرو اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر شرح میں ایک فیصد تک کی کمی کی گئی ہے ، جو اب 18فیصد منافع کی پیشکش کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے قلیل مدتی بچت سرٹیفکیٹ بھی متاثر ہوئے ہیں، 0.68 کی کمی کے ساتھ شرح کم ہو کر 17اعشاریہ 2فیصد ہو گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ

دریں اثناء خصوصی بچت سرٹیفکیٹس اور خصوصی بچت کھاتوں میں صفر اعشاریہ 3فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی ، نئی شرح 15اعشاریہ 5کیساتھ ہے ۔ اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ نے بھی ریٹ آف ریٹ میں کمی کا تجربہ کیا گیا ہے ، 12 بیسزپوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جو اب14.52 پر کھڑی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *