عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کے خلاف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازع پوسٹ شیئر کرنے پر کارروائی کی ہے اور ان کے خلاف اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں ہونیوالے پی ٹی آئی جلسے سےمتعلق حسن مرتضیٰ کااہم بیان آگیا

سائبر کرائم ونگ کی 4 رکنی ٹیم تحقیقات کے لیے شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔ تاہم سابق وزیر اعظم نے اپنے وکلاء سے مشاورت کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے تحقیقات میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ عدم تعاون کے باعث 4 رکنی ٹیم تحقیقات کے لیے ویک اینڈ کی صبح دوبارہ اڈیالہ جیل جائے گی۔ ٹیم عمران خان سے غدارانہ پیغامات اور ان کو پھیلانے میں ملوث افراد کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *