چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز نے لائنز کو 133رنز سےشکست دیدی

چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز نے لائنز کو 133رنز سےشکست دیدی

چیمپئنز ون ڈے کپ میں  بابراعظم کی اسٹالینز نے شاہین شاہ آفریدی کی لائنز کو 133 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ اسٹالینز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 336 رنز اسکور بورڈ پر سجاد ئیے۔

اوپننگ جوڑی شان مسعود اور یاسر خان نے اسٹالینز کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا پھر یاسر 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ شان مسعود بھی 41 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے ۔ تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور طیب طاہر نے 114 رنز کی شراکت داری بنائی ۔

تاہم پھر بابر اعظم 76 رنز بناکر کریز چھوڑ گئے جب کہ طیب طاہر نے 74 رنز بنائے ۔ کپتان محمد حارث اور حسین طلعت کی نصف سنچریوں کی بدولت اسٹالینز نے 5 وکٹ پر 336 رنز بنائے۔ حارث نے 55 اور حسین طلعت نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لائنز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں لائنز کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرتی گئیں۔ اوپنر امام الحق کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیان نہ ہو سکا ۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز، کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کردی

امام الحق 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شرون سراج نے 28، عامر یامین اور شاہین آفریدی نے22، 22 رنز اسکور کئے۔ لائنز کی پوری ٹیم 40ویں اوور میں 203 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ اسٹالینز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، محمد علی اور جہانداد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *