پیپلز پارٹی کے رہنماسید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آج بھی کہتے ہیں لاہور میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) کیساتھ پاور شیئرنگ نہیں برڈن شیئرنگ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رہنما پی پی پی حسن مرتضیٰ کا گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ (ن ) لیگ کے ساتھ پاور شیئرنگ نہیں برڈن شیئرنگ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ پرحملہ کرنیوالوں کامواخذہ ہوناچاہیے،لطیف کھوسہ
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یارخا ن میں پیپلزپارٹی نے ایک غیر جمہوری مائنڈ سیٹ کو شکست سے دوچار کیا ، آج بھی کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زبان کسی صورت بھی مناسب نہیں تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی والوں کی اداروں کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے تعلقات مثالی نہیں ہیں، (ن )لیگ کی قیادت سے کہوں گا ملکی حالات اچھے نہیں ، ملک کو درپیش مشکلات کو وہ تنہا حل نہیں کرسکتے، پنجاب میں پالیسی فیصلوں میں پیپلزپارٹی کوآن بورڈ لیا جائے۔