وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے 20ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری تعینات کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز تعینات ہونے والوں میں ساجد مہدی، احمد عتیق انور، اسامہ سرور، میاں خان بگٹی، عامر طلال، فرح ناز اکبر، شزرا منصب، صبا صادق، دانیال چوہدری اور کرن عمران ڈار شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو کیوں فوجی کسٹڈی میں دینا چاہتے ہیں؟ علیمہ خان
ڈاکٹر دانش، وجیہہ قمر، عثمان اویسی، شاہد عثمان، انوارالحق چوہدری، کھیل داس، زیب جعفر اور شمشیر علی مزاری کو بھی پارلیمانی سیکرٹری کے عہدوں سے نوازا گیا ہے ، ان کے علاوہ اظہر خان لغاری اور گل اصغر خان کو بھی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر چیلنج
دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے تعینات ہونے والے پارلیمانی سیکرٹریزکی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔