عمران خان کو کیوں فوجی کسٹڈی میں دینا چاہتے ہیں؟ علیمہ خان

عمران خان کو کیوں فوجی کسٹڈی میں دینا چاہتے ہیں؟ علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سننے میں آرہا ہے کہ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈالنے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی و چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہناتھا کہ یہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے جیل میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی کیس : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا عمران خان سے متعلق بڑا بیان آگیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم پوچھ رہےہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کیوں فوجی کسٹڈی میں دینا چاہتے ہیں؟۔ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں آئینی تحفظ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: مشتعل مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر حملہ، دلہ ذاک گرڈ سٹیشن پر قبضہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے عمران خان کا ملٹری ٹرائل زیر غور ہونے یا نا ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے واضح جواب مانگا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *