پائلٹس ایسوسی ایشن نے پینشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

پائلٹس ایسوسی ایشن نے پینشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے خلاف قانون پنشنزکے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے جنرل سیکرٹری سہیل بلوچ نے پینشن کی عدم ادائیگی اور خلاف قانون پینشنز پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل ملک الطاف جاوید نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے پائلٹس کو پرانے قوانین کے تحت پینشن دی جا رہی ہے ،اور پرانے قوانین کے تحت پینشن کی رقم ادا کرنے خلاف قانون ہے ۔ درخواست گزار جنرل سیکرٹری پالپا سہیل بلوچ نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ طے کرچکی ہے آخری تنخواہ کو مد نظر رکھتے ہوئے پینشن ادا کرنا ہوگی لیکن لیکن عدالتی احکامات کے باوجود 2002 کے قوانین کے تحت پینشن دی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی نے سندھ میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر حکمتِ عملی مرتب کر لی

انہوں نے کہا کہ 23 سال سروس کی 26 ہزار پینشن دی جارہی ہے جو کہ خلاف قانون ہے اورریٹائرڈ پائلٹس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے کم پینشن دی جارہی ہے درخواست میں پی آئی اے ،پالپا و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *