اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی،واقعے کے رواداد بتاتے ہوئے رو پڑیں ۔
اداکارہ نےسوشل میڈیا پر ویڈیو میں بتایا کہ وہ ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کر رہی تھیں جب تین مسلح افراد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی۔اسلحے کے زور پر انہیں زبردستی کھینچ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: مفت وی پی این کااستعمال کرنیوالوں کیلئےاہم خبر
نمرہ نےبتایا وہ خود کو بچانے کیلئے فٹ پاتھ پر دوڑ پڑیں لیکن اردگرد موجود لوگوں میں کسی نے انہیں بچانے کیلئے مدد کے لیے نہیں کی ۔ مسلح افراد نے اس کا پیچھا کیا، اور اسے ڈر تھا کہ وہ اسے گولی مار سکتے ہیں۔ خوش قسمتی سے وہاں سے گزرنے والی ایک گاڑی رک گئی اور ہوٹل کے عملے کے ساتھ اندر موجود اہل خانہ نے اس کی مدد کی۔
نمرہ نے پاکستان میں خواتین کے تحفظ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں خواتین محفوظ نہیں ہیں تو کیا ہمیں یوم آزادی اسی طرح منانا چاہیے؟ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی بہن، بیوی، بیٹی یا والدہ پاکستان میں محفوظ ہیں؟ میرا جواب نہیں ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے نمرہ خان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکام مجرموں کو گرفتار کریں۔