سونے كی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے كی كمی

سونے كی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے كی كمی

پاکستان میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے آ رہی ہیں ، آج بھی سونے كی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 338 ڈالر فی اونس ہوگیا، اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *