علی امین گنڈا پور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، فیاض الحسن چوہان

علی امین گنڈا پور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورکو دھمکیوں کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو چاہیے کہ لڑنے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں ، اسی میں ان کی بہتری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رہنما و استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورسارا دن بڑھکیں مار تے ہیں ، اب بڑھکیں مار نے سے کام نہیں چلے گا ۔

مزید پڑھیں: ہمیں اپنی ذات نہیں، ملک کیلئےسوچنا پڑے گا،علی زیدی

کام کرنا پڑے گا۔ علی امین گنڈا پورلڑنے کے بجائے اپنی کارکردگی پرتوجہ دیں تو یہ ان کے لئے سود مندثابت ہو گا ۔ ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی نےمزید کہا کہ مریم نوازخاموشی سے پنجاب کی خدمت کررہی ہیں، علی امین گنڈا پورکو دھمکیوں کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کے کرداروں کو سزائیں عدالتوں نے دینی ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *