آئی کیو قمر کی کامیابی، پاکستان کا نیا سیٹلائٹ 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا

آئی کیو قمر کی کامیابی، پاکستان  کا نیا سیٹلائٹ 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا

پاکستان نے پہلے سلائٹ مشن ’’آئی کیو ب قمر ون ‘‘کی کامیابی کے بعد پاکستان نے 30 مئی کو ایک اور سیٹلائٹ مشن ایم ایم ون لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  نئے سپیس مشن ایم ایم 1 سیٹلائٹ کے پیچھے بنیادی مقصد پاکستان کے مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ سیٹلائٹ ایک جدید مواصلاتی نیٹ ورک کے قیام میں کردار ادا کرے گا ، اوریہ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیشنل سپیس ایجنسی اور اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کے مطابق ایم ایم 1 نیا سیٹلائٹ 30 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ لانچ اسلام آباد سے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل، پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک ملنے کا امکان

واضح رہے پاکستانی سٹلائٹ مشن آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے کا کام شروع کردیا ، پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے۔ پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر ‘‘ کامیابی سے چاند کے مدار میں 8 مئی کو داخل ہوا تھا ۔ آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے کا کام کامیابی سےشروع کردیا اور باضابطہ طور پر لی گئی پہلی تصویر موصول ہوچکی ہے جسے چینی حکام نے پاکستان سفیر کے حوالے کر دیا ہے ۔ آئی کیو قمر کی لی گئی پہلی تصاویر میں سورج کی تیز روشنی نظر آرہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *