پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر ‘‘ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ، پہلی تصویر 16 مئی تک ملنے کا امکان ہے ۔
چین کے چانگ 6 مشن نے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں پہنچا دیا ہے جبکہ پاکستانی خلائی سائنسدان ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر قمر الاسلام چین میں موجود ہیں۔ bآئی کیوب قمر کی تعیناتی کے بعد ایس او پیز کے مطابق تمام سب سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا، سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے فعال ہونے سے قبل تمام سب سسٹمز کی تصدیق میں تقریبا ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
چاند کی کشش ثقل کے زیر اثر چانگ 6 مشن کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک ملنے کا امکان ہے۔ اگلے مرحلے میں چانگ ای 6 لینڈر اور ایسنڈر چاند کے جنوبی قطب کے دور افتادہ حصے میں اتریں گے جبکہ مرکزی لینڈر یکم جون کو چانگ 6 مشن سے علیحدہ ہوگا۔
چانگ 6 مشن 2 جون کو چاند کی سطح سے مٹی اور چٹان کے نمونے جمع کرے گا جبکہ واپسی کا سفر 4 جون کو شروع ہوگا اور چانگ 6 مشن 6 جون کو لنگر انداز ہوگا۔ پروگرام کے مطابق چانگ 6 مشن 53 روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد 25 جون کو زمین پر واپس اترے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کا پہلا سٹیلائٹ مشن چاند کیلئے روانہ ہوا تھا۔ خلائی مشن ون چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے آج چاند پر 2 بج کر 26 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔ مشن آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔