پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں رواں ہفتے میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے میں رواں ہفتے کے دوران ہیٹ ویو ،بارشوں اور طوفان کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے تک درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران صوبہ کے مختلف اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اےپنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی:
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 10سے12مئی کے دوران ملک میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہر 10 مئی کی شام کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ لہر 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی محکمہ موسمیات کے مطابق جس کے نتیجے میں بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں‘ آندھی‘ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. خیبرپختونخوا میں 8 سے 10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک چل رہا ہے ‘ملتان میں بھی درجہ حرارت بھی40سے45سینٹی گریڈ ہے گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 10 سے 12 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 11 اور12 مئی دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں 10مئی کی رات سے 12 مئی کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد‘راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں ‘ آندھی‘ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اور11 مئی کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاؤلنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے پریس ریلیزمیں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 10 مئی کی رات سے 11 مئی کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں‘آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔