سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف کی جانب سے ملاقاتوں کی فراہم کردہ فہرست میں شیر افضل کا نام نہیں تھا، گزشتہ روز ملاقاتوں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہلے سے فہرست فراہم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
خیال رہے کہ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات جیل سے واپس چلے گئے تھے۔شیرافضل کا سعودی عرب پر بیان اور خواجہ آصف سے ملاقات ناراضی کی وجہ بنی ہے جس کے باعث چیئرمین پی اے سی کیلئے شیرافضل کا نام بھی غیرذمہ دارانہ رویے کی بنیاد پر واپس لیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق 6 رہنماؤں کی ملاقات تھی، میرا ان میں نام شامل نہیں تھا۔ میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات طے ہے، میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔