وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا امکان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو چین کی اعلیٰ قیادت کی دعوت پر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک (جے سی سی )کے 13 ویں اجلاس اور وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ چین کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو چین کی اعلیٰ قیادت کی دعوت پر کیا جائے گا۔ اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، مواصلات، سرمایہ کاری بورڈ، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت آبی وسائل سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

احسن اقبال نے تمام وزارتوں کو فوری طور پر اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 13 ویں جے سی سی کے لئے جامع ایجنڈا تیار کریں۔ وفاقی وزیر نے تمام صوبائی اور وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم کے دورہ چین کے لیے تین اہم منصوبے پیش کریں اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے باقاعدہ بزنس پلان بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا زور ٹوٹنے لگا، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید سستا ہو گیا

انہوں نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو آئندہ اجلاس میں ٹھوس منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ہوائی اڈے کی تعمیر نہیں بلکہ اسے چلانا بھی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ جوائنٹ سیکیورٹی ورکنگ گروپ کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منصور سمرہ، وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *