وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مزدور ڈے کے موقع پر لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محنت کش ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ محنت کشوں کی خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ یں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ فضول خرچیوں میں بے پناہ کمی لے کرآئیں گے، مشکلات کے باوجود بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بطورخادم پاکستان صوبوں سے ملکر محنت کشوں کی خدمت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایک کانہیں، سب کاملک ہے، پاکستان جلداقوام عالم میں اپناعظیم مقام حاصل کرلے گا۔
مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ میں پنجاب والوں کو بڑی خوشخبریاں دینے کا اعلان
معاشی مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ غریب بڑی مشکل سے اخراجات برداشت کرتاہے، پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی مہنگائی کا متبادل نہیں، مہنگائی نےعام آدمی کی زندگی کوبہت زیادہ تنگ بنادیا، غریب آدمی پرزندگی تنگ ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے اور خوشحالی آئے، پاکستان کے کھربوں روپے واپس لانے کی کوششیں کررہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، محنت کش کو جائزحق فی الفورنہ ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، مزدور کی محنت سے سرمایہ میں برکت آتی ہے۔ تاجروں، سرمایہ کاروں، صنعتکاروں کی دولت پر مزدور کا بھی حق ہے۔ اپنے لیڈر نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو جائزمقام دلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن سمیت دیگر معاملات کا خاتمہ ہونے والا ہے، سفارش آج سکہ رائج الوقت ہے، پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی فلاحی مملکت تھا، ہرایک کوپوراحق ہےمحنت اور دیانت سے اپنا جائز مقام حاصل کرے۔